ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اتحاد اور بھائی چارگی کے بغیرملک کی تعمیرناممکن: مولاناسراج ہاشمی کا خطاب

اتحاد اور بھائی چارگی کے بغیرملک کی تعمیرناممکن: مولاناسراج ہاشمی کا خطاب

Tue, 25 Oct 2016 19:09:09  SO Admin   S.O. News Service

مقامی اکائیاں قومی یکجہتی کانفرنس کی تیاریوں میں سرگرم،بورڈکی دستخطی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے مشاورتی میٹنگ کاانعقاد
سلطان پور، 25؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے قومی یکجہتی ناگزیرہے۔اتحادوبھائی چارگی کے بغیروطن عزیزکی ترقی نہیں ہوسکتی۔ لہٰذاملک میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی اوراتحاد کا ماحول پیدا کرنا اہم ضرورت ہے۔کچھ طاقتیں منصوبہ بند طریقے سے ملکی سالمیت اوراتحاد و بھائی چارگی کونقصان پہونچانے میں لگی ہیں، ہمیں ان کوششوں کوناکام  بنانا ہوگا۔چنانچہ اسی مقصد کے تحت جمیعۃ علمائے ہند نے قومی یکجہتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مختلف مذہب ومشرب کے ماننے والے مل بیٹھیں اوراجتماعیت کاعملی پیغام دیں۔ان خیالات کااظہارجمیعۃ کے ضلعی جنرل سکریٹری مولاناسراج ہاشمی نے کیا۔وہ کانفرنس کی تیاریوں کے جائزہ سے متعلق ایک میٹنگ میں شریک ہوئے۔واضح ہوکہ 12نومبرکوخورشیدکلب کے وسیع وعریض تاریخی میدان میں قومی یکجہتی کانفرنس منعقدہورہی ہے۔چنانچہ مقامی اکائیاں کانفرنس کی تیاریوں سے متعلق عوامی رابطہ مہم کے تحت سرگرم ہیں۔

اس ضمن میں جنرل سکریٹری مولاناسراج ہاشمی نے آج معروف قدیم تنظیم ’’روٹری کلب‘‘کے صدرڈاکٹرنیررضازیدی سے ایک وفدکے ساتھ ملاقات کی۔ڈاکٹرزیدی نے کانفرنس کوبروقت ضرورت بتایانیز شرکت کی یقین دہانی کرائی۔مزیدسلطان پورکی سب سے بڑی عصری درسگاہ کے این آئی(کملانہروانسٹی ٹیوٹ )کے پرنسپل ڈاکٹرطلعت نقوی سے ملاقات کی۔اسی طرح مولاناہاشمی نے تعلیمی ادارہ ’’نیشنل گرلس‘‘کے منیجرشمیم احمد،حاجی حنیف اللہ کالج کے منیجرسیٹھ سلیم وپرنسپل عبدالمجیدکوبھی مدعوکیا۔نیزضلع کے جنرل سکریٹری سرکشاسنگٹھن کے مہامنتری کوخصوصی طورپرشرکت کی دعوت دی۔متذکرہ سماجی کارپردازوں نے اس کانفرنس کوتمام شہریوں کاپروگرام بتایااورجمیعۃ کی کو ششوں کی تعریف کی۔جمیعۃ علماء کے نائب صدرقاری کرامت اللہ ا سعدی،مولانامحمدصالح قاسمی(کنوینرکانفرنس)حافظ ارشادصدیقی نائب ناظم تنظیم وترقی،رکن منتظمہ مولاناابرارالحق قاسمی،کانفرنس کی تیاریوں میں اہم امورمفوضہ کی انجام دہی میں مصروفِ عمل ہیں۔آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈکے تحت چلائی جارہی دستخطی مہم کے تعلق سے ایک مشاورتی میٹنگ کاانعقادمرکزی مسجدکے ا مام وخطیب مولانامحمدعثمان قاسمی کی رہائش گاہ پرہوا۔ضلع کے دینی اداروں کے ذمہ داران مولاناسہیل ندوی،مولانامقبول قاسمی،مولاناطفیل قاسمی،مولانارفیع اللہ ودیگرعلمائے کرام نے شرکت فرمائی۔اس میٹنگ میں جمیعۃ علماء کے ضلعی جنرل سکریٹری مولاناسراج ہاشمی نے بھی جمیعۃ علماء کی نمائندگی فرمائی۔صدرمجلس مولانامحمدعثمان قاسمی ناظم اعلیٰ جامعہ اسلامیہ نے اسلام دشمن عناصرکی فریب کاریوں پربھی روشنی ڈالی۔اوران کے منصوبوں سے باخبرکیا۔اس موقعہ پرقومی یکجہتی کانفرنس اورجانشین شیخ الاسلام مولاناسیدارشدمدنی صدرجمیعۃ علمائے ہندکی آمدکواہالیان سلطان پورکیلئے ایک تاریخی موقعہ بتایاگیا۔نیزکانفرنس کی تیاریوں پرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔


Share: